طبی کلینک کوٹلی کشمیر

طبی کلینک کوٹلی کشمیر

کوٹلی میڈیکل کلینک کشمیر

کشمیر کے ضلع کوٹلی کے پہاڑی علاقہ متیال نار میں اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ ایک کلینک کی مدد کررہا ہے جو غریب اور نادار خاندانوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کررہا ہے.

کلینک ابتدامیں کمیونٹی فنڈ سے چلتا تھا۔ مگر غربت میں اضافے کی وجہ سے کمیونٹی کلینک کومزید آگے نہ چلا سکی اورمفت ادویات کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔

الحمد للہ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے آگے بڑھ کر قدم اُٹھایا اور کلینک کی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا. اب نہ صرف اس علاقے کے بلکہ آس پاس کے علاقوں کے لوگ بھی اس کلینک میں علاج معالجے کے لئے آتے ہیں۔ جہاں تمام لوگوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کیے جارہے ہیں.

کوٹ کلینک اور کیمپ (1)

اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے قابل اور تجربہ کار طبی عملے نے کوٹلی شہر کے باشندگان کے صحت کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے پہلے تین دن فری میڈیکل کیمپ لگایا۔
الحمدللہ دورانِ کیمپ XNUMX مریضوں کو مفت علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلایا گیا۔

آیئے آپ حضرات بھی تعاون کر کے اس کمیونٹی کا حصہ بنیں۔

پروجیکٹ چیریٹی
عمومی اخراجات للہ
ادویات زکوہ، صدقہ اور للہ