قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

قرآن حکیم اللہ کی وہ آخری کتاب ہے جو اللہ تعالی نے اپنے آخری نبیﷺ پر نازل کیا۔ اسی کتاب کے ذریعے اللہ تعالٰی نے دین اسلام کی تکمیل فرمائی اس کا پڑھنا باعث خیرو برکت اوراس کا سمجھنا فلاح کا راستہ ہے۔ مسلمانوں کو قرآن حکیم کی طرف زیادہ راغب کرنے کے لئے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے قرآن مجید کے نسخوں کے تقسیم کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہزاروں کی تعداد میں نورانی قاعدے، پارے اور قرآن مجید کے نسخے تقسیم کئے گئے ہیں۔

الحمدللہ سال 2019 کے ماہ اکتوبر میں اُمّہ ویلفیئر ٹرسٹ نے پاکستان کے مختلف اضلاع (نوشہرہ، پشاور، مردان، چارسدہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی)میں 14200 قرآن پاک کے نسخے تقسیم کیے۔قرآنی نسخوں کی تقسیم اہم دعوت الٰہی ہے۔ اپنا نسخہ ساتھ ہونے کی وجہ سےطلباء اورطالبات آسانی کے ساتھ آگے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔