Eid Gift

عید گفٹ 2019

عید الفطر کے مبارک موقع پر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے نئے جوتے ، نئے کپڑے پہنیں مگر ہمارے معاشرے میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے بچوں کے لئے خریداری نہیں کر سکتے۔ اسی طرح وہ بیوہ مایئں بھی موجود ہیں جو اپنے یتیم بچوں کے پیٹ نہیں پال سکتے تو وہ عید کی خریداری کیسے کرینگی۔ اس وجہ سے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ ایسے بچوں کے چہروں پر خوشی کے رنگ بکھیرنے کے لئے عید گفٹ تقسیم کرتا ہے۔ ٹرسٹ اب تک ہزاروں یتیم ، معذور اور نادار بچوں میں کروڑوں روپے کے عید گفٹ تقسیم کر چکا ہے۔

سال 2019 میں اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے 9780 عید گفٹ افغانستان اور پاکستان کے غریب اور نادار بچوں میں تقسیم کئے گئے۔ جن میں کپڑے ، جوتے، کھلونے، نوٹ بکس، کلر بکس، جیومیٹری بکس اور بیگ وغیرہ شامل ہے۔