Masjid Construction (Updates)

Masjid Construction (Updates)

مساجد کی تعمیر

مساجد کو خانہ کعبہ کی بیٹیاں کہا گیا ہے اور جو لوگ انہیں آباد کرتے ہیں اللہ ان سے راضی ہو جاتا ہے۔

الحمدللہ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے جب پاکستان میں فلاحی کاموں کا آغاز کیا تو اس کے پروگرام میں ’’مساجد کی تعمیر‘‘ کا ایک مستقل سلسلہ شامل تھا۔ زلزلہ زدہ اور سیلاب زدہ علاقوں میں خصوصیت سے وہ مساجد تعمیر کی گئیں جو پوری طرح ڈھے گئی یا جزوی نقصان کا شکار ہوئی تھیں۔

اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے اس پروگرام کے تحت پاکستان اور افغانستان میں اب تک 365 چھوٹی اور بڑی مساجد تعمیر کیں۔ مساجد کی تعمیرمیں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ نمازیوں کے لئے پانی کی قلت کا سامنا نہ ہو۔ ہر مسجد میں امامِ مسجد کا تقرراور بچوں کے لئے قرآن کی تعلیم کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن مجید، نورانی قاعدے اور سپاروں کے علاوہ مساجد کے لئے صفیں بھی خرید کردی گئیں۔ اس کے علاوہ بجلی اور پنکھوں سمیت ہر اس سہولت کو یقینی بنایا گیا جس کی نمازیوں کو ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے صوبہ (خیبرپختونخواہ، پنجاب، سندھ) اور افغانستان میں 18 مساجد زیر تعمیرہیں اور انشااللہ جلد مکمل کر دی جائے گی۔

Masjid3

آپ مسجد کی پوری تعمیر یا اس کے کچھ حصے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

سائز قیمت
چھوٹی مسجد 980,500 روپے
بڑی مسجد 1,969,500 روپے