قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

قرآن حکیم اللہ کی وہ آخری کتاب ہے جو اللہ تعالی نے اپنے آخری نبیﷺ پر نازل کیا۔ اسی کتاب کے ذریعے اللہ تعالٰی نے دین اسلام کی تکمیل فرمائی اس کا پڑھنا باعث خیرو برکت اوراس کا سمجھنا فلاح کا راستہ ہے۔ مسلمانوں کو قرآن حکیم کی طرف زیادہ راغب کرنے کے لئے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے قرآن مجید کے نسخوں کے تقسیم کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہزاروں کی تعداد میں نورانی قاعدے، پارے اور قرآن مجید کے نسخے تقسیم کئے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ افغانستان میں بھی یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ افغانستان کے 15 مدارس میں نسخوں کی تقسیم ہو چکی ہے۔ جبکہ باقی 40 مدارس میں تقسیم کی جائے گی۔

قرآنی نسخوں کی تقسیم اہم دعوت الٰہی ہے۔ اپنا نسخہ ساتھ ہونے کی وجہ سے 19،045 طلباء اور 9،820 طالبات آسانی کے ساتھ آگے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔