علماء اساتذہ کرام کی مالی معاونت

علماء اساتذہ کرام کی مالی معاونت

علماء کرام انبیاء کے دین کے وارث ہیں اور اس قوم کا اہم سرمایہ ہے۔ پاکستان میں روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب علماء کرام کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی گھریلوں زندگی، صحت اور معاشرتی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے ایسے غریب اور ضرورت مند علماء کرام کیلئے مالی تعاون کا یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ جس کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ کے اضلاع نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، چارسدہ ، پشاور ، ہری پور مالاکنڈ ایجنسی ، بونیر ، لوئر اپر دیر ، چترال ، مانسہرہ ، ننکانہ ، کوہستان اور صوبہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی ، اسلام آباد ، راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور کے 100 غریب علماء کرام کو ہر ماہ 29،070 روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

الحمدللہ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے اس مالی تعاون کی وجہ سے ان علماء کرام کی گزر اوقات بہتر ہو چکی ہے اور یہ اطمینان کے ساتھ دینِ اسلام کی نشرواشاعت میں مصروف عمل ہیں۔