سولر پینل کی تنصیب

مساجد میں سولر پینل کی تنصیب

پاکستان کے اکثر علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہے اور بعض علاقوں میں وولٹیج کا۔ کہ بجلی تو ہوتی ہے مگر اس کا وولٹیج اتنا کم ہوتا ہے کہ کسی کام کے قابل نہیں ہوتی۔ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے ایسے علاقوں جہاں بجلی یا وولٹیج کا مسئلہ ہے کے مساجد میں سولر پینل نصب کئے ہیں۔ تاکہ وہاں کے لوگ مسجد میں سہولت کے ساتھ عبادت کرسکیں اور بچے سکون کے ساتھ درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

الحمدللہ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اب تک 23 مساجد میں 2 کے وی انورٹر، 165 اے ایچ 12 وولٹ بیٹری کے سولر پینل نصب کئے گئے ہیں۔ جس میں ضلع نوشہرہ میں 13، ضلع صوابی میں6، ضلع پشاور میں 2 اور ضلع مہمند اور باجوڑ کا ایک ایک مسجد شامل ہیں۔

Solar Energy Provision (16)