Ramadhan Food Package

Ramadhan Food Package – 2019

اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ ہر سال پاکستان میں کروڑں روپے کا فوڈ پیکج تقسیم کرتا ہے۔ جس میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، چینی، نمک، مرچ اور دیگر کئی اشیائے ضروریہ شامل ہوتی ہیں۔ یہ پیکج بیوہ خواتین، آفات ارضی و سماوی کے شکار لوگوں، معذور اور ناداروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 

ایک گھرانے کو دیئے جانے والے فوڈ پیکج سے اس گھرانے کا رمضان اچھا گزر جاتا ہے۔ اور افرادِ خانہ مناسب طریقے سے سحری اور افطاری کے قابل ہو جاتے ہیں۔

اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے سال 2019 میں پاکستان، افغانستان اور کشمیر کے یتیموں، بیواوٗں، معذور افراد، غربا، مساکین اور نادار افراد میں 39000 رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا۔ رمضان فوڈ پیکج میں چاول، چینی، کوکنگ آئل، چنا، چائے کی پتی اور خشک دودھ شامل ہے۔