Cataract Surgery

Cataract Surgery

آنکھوں کی سرجری

آنکھیں اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ لیکن اکثر لوگ آنکھوں کے صفائی اور ان کی صحیح دیکھ بال سے ناواقف ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں۔ اور طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ جو مستقل پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے ایسے نادار اور غریب افراد جو آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور علاج نہیں کرا سکتے کے لئے یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہزاروں مریضوں کا مفت آپریشن کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ مفت چک اپ، مفت دوایاں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق آپریشن تھیٹر میں ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی مفت سرجری بھی کی جا چکی ہے۔

الحمدللہ پنجاب، خیبر پختون خواہ اور کشمیر میں یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جہاں آنکھوں کی او پی ڈی بھی ہوتی ہے اور مریضوں کو مفت دوایوں کے ساتھ ساتھ نظر کے عینک بھی مفت دیئے جاتے ہیں۔

جولائی 2019 میں اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے وانا ساوتھ وزیرستان میں 3 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس دوران 1470 نادار و غریب افراد کی آنکھوں کا ماہرین ڈاکٹرز نے معائنہ کیا۔ جس میں 215 مریضوں کا موتیا بند (Cataract) آپریشن بھی کیا گیا۔

ایک ضرورت مند مریض کے مفت علاج پرآنے والا تخمینہ صرف 8,500 روپے ہے۔

آیئے اس منصوبے میں ہمارا ساتھ دیجیئے اور ہمارے کمزور بہن بھایئوں کو بینائی کے تحفے سے بحال کرنے میں  ہماری مدد کیجیئے۔