قربانی اپیل 2019

 قربانی ایک حکمِ خداوندی ہے اور فرمانِ رسولﷺ بھی

الحمد للہ ٹرسٹ کے سنت ابراہیمیؑ  کی پیروی کرتے ہوئے ہر سال قربانی کے مقدس تہوار پر ہزاروں جانور قربان کرتے ہیں اور ان کا گوشت پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اورافغانستان میں تقسیم کیا جاتاہے ۔

قربانی خیبرپختونخوا ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کی جا تی ہے جبکہ آ زاد کشمیر اورافغانستان کے لیے گوشت کو فریز کرکے وہاں کے نادار، غریب اور معذور افراد میں تقسیم کیا جا تاہے ۔

الحمد للہ سال 2018 میں اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے 3671 چھوٹے جبکہ 2192 بڑے جانوروں کی قربانی کی اور اس کے گوشت کو پاکستان ، کشمیر اور افغانستان کے غریب خاندانوں میں تقسیم کیا۔ اللہ سب کی قربانی قبول فرمائے. امین

 قربانی ایک حکمِ خداوندی ہے اور فرمانِ رسولﷺ بھی۔ قربانی سنتِ ابراہیمیؑ کی یاد تازہ کرتی ہے۔ ایام حج میں قربانی افضل عمل ہے۔ قربانی ہر سال صاحب استطاعت شخص پر واجب ہے۔ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ اس سال بھی آپ کو قربانی کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

آیئے اُمہ ویلفیئرٹرسٹ کے ساتھ قربانی کیجیئے۔